خیبر پختونخواہ

چینی سفیر کا دورہ پشاور یونیورسٹی

پشاور: پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے اپنے پہلے دورہ میں پشاور یونیورسٹی میں چائنہ اسٹڈی سینٹر بلاک ٹو کا افتتاح کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات سفیر یاؤ جنگ نے پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی میں چائنہ اسٹڈی سینٹر بلاک ٹو کا افتتاح کیا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ کا اسٹڈی سینٹر کے افتتاح کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سی پیک سمیت تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ سے جاری ہیں، چین کا پاکستان کے ساتھ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رہے گا جب کہ چینی زبان اور اسٹوڈنٹس ایکس چینج پروگرام بھی زیر غور ہے اور پشاور یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کے لیے اسکالر شپ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پشاور یونیورسٹی میں چائنہ اسٹڈی سینٹر کا آغاز 2016ء میں کیا گیا تھا جس کا افتتاح اُس وقت کے چینی سفیر سن ویدونگ نے کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close