Featuredخیبر پختونخواہ

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر 2 دھماکے سے 8 افراد جاں بحق

سوات: کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے خود کش دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی، دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

خالد سہیل کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں 2 دھماکے ہوئے ، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے، ممکن ہے مارٹرگولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں، خود کش دھماکا بھی ہو سکتا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا تھانے کے گیٹ پر دھماکانہیں ہوا، عموماً خود کش حملہ آور گیٹ پر ہی خود کو اڑا دیتا ہے، تھانےکی عمارت پرانی تھی، بیشتر دفاتر اور اہلکار نئی عمارت میں تھے۔

بعد ازاں ڈی ایچ او نے تصدیق کی کہ دھماکے سے 10 افراد شہید اور 37 سے زائد زخمی ہیں جبکہ شہدا میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانےمیں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close