خیبر پختونخواہ

پشاور میں رنگ روڈ پر خوفناک بم دھماکہ،

پشاور: دیرکالونی میں رنگ روڈ پردھماکے کے نتیجے میں 3 افرد زخمی ہوگئے۔پشاورمیں رنگ روڈ پرپی ڈی ایم اے (پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراور2 راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جوریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اوراس میں 3 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، چیسزنمبربھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ علاقے کوگھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close