خیبر پختونخواہ

خیبر پختون خوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

پشاور: خیبر پختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیے گئے جس پر خواجہ سراؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں خواجہ سراؤں کو لائسنس دینے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 15 خواجہ سراؤں کو ایس ایس پی ٹریفک یاسر خان آفریدی کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس دیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ 300 خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواستیں دی ہوئی ہیں، پہلے مرحلےمیں ان 15 خواجہ سرا کو لائسنس جاری کیے جارہے ہیں بعدازاں مرحلہ وار دیگر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کردیے جائیں گے۔
تقریب میں پہلا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے خواجہ سرا فرزانہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد خواجہ سراؤں کو باعزت طریقے سے روزگار حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے، ہماری برادری کے زیادہ تر افراد ناچ گانے کے ذریعے روزگار حاصل کررہے ہیں انہیں حصول آمدنی کےلیے دیگر ذرائع اختیار کرنے چاہئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close