خیبر پختونخواہ

بی آر ٹی منصوبے کا سینئر انجینیئر مستعفٰی ، وجہ ایسی کہ جان اکر آپ بھی پی ٹی آئی حکومت کو ۔۔۔

بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر کام کرنے والے ایک سینئر انجینئر گوہر خان نے منصوبے کے معیار اور اس میں استعمال ہونے والی اشیا کی مقدار کو ناقص قرار دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفٰی دیدیا۔ انجینئر گوہر خان کے استعفے کے متن کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں کئی مقامات ایسے ہیں جو کسی بھی وقت منہدم ہو جائیں گے، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ گوہر محمود خان نے کہا کہ یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ نہ تو منصوبے کے کنٹریکٹر کی جانب سے کوئی شیڈول فراہم کیا گیا اور نہ ہی کام کی رفتار کے حوالے سے اب تک کوئی رپورٹ پیش کی گئی۔ مستعفی انجینئر کے مطابق منصوبے کے کنٹریکٹر نے ایسے نان ٹیکنیکل لوگوں کو کام دے رکھا ہے، جنہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ کنسٹرکشن کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سائٹ انسپکٹر کے پاس منصوبے کا نقشہ یا کوئی ڈرائنگ بھی نہیں ہوتی، جس سے انجینئرز کی رہنمائی کی جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کو منصوبے کی تمام کمزوریوں سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم کوئی سننے کو تیار نہیں اور منصوبہ نقصان کی طرف گامزن ہے۔ دوسری جانب بی آر ٹی انتظامیہ نے تمام الزامات کو بچگانہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضریوں کے باعث گوہر خان کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔ بی آر ٹی انتظامیہ کے مطابق گوہر خان کو 2 ہفتہ قبل 11 مئی کو ملازمت دی گئی تھی، تاہم 2 ہفتوں کی ملازمت میں بھی وہ 6 دن کام سے غائب رہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے الزام پر ٹرانس پشاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن جاوید اقبال نے اپنے عہدے سے استعفٰی دیدیا تھا۔ ٹرانس پشاور کمپنی ہی بی آر ٹی پروجیکٹ کے ڈیزائن، تعمیر، عملدرآمد اور دیگر معاملات دیکھتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close