خیبر پختونخواہ

سوات میں ایک گھنٹے میں 2 دھماکے

ایک ہی گھنٹے میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہو گئےپہلا دھماکہ اتروڑ کے علاقے میں تحصیل ناظم بونیر سید سالار کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تحصیل ناظم اس حملے میں محفوظ رہے۔ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس دھماکے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد اتروڑ کے علاقے میں ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوسیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ ان دھماکوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close