خیبر پختونخواہ

تحریک انصاف کے رکن مراد سعید کے والد کا چالان کرنے والا اہلکار لائن حاضر

پشاور: ٹریفک پولیس اہلکار کو تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کے والد کا چالان کاٹنا مہنگا پڑ گیا اور اسے لائن حاضر کرادیا گیا۔

عمران خان کے خیبرپختونخوا پولیس کو سیاست سے پاک کرنے کے دعوے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ سوات میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کے والد کا چالان کرنے والا پولیس اہلکار الٹا اپنا فرض نبھانے پر مشکل میں پڑ گیا، مراد سعید کے والد مینگورہ سے آرہے تھے کہ اس دوران ٹریفک اہلکار نے ان کا 315 روپے کا چالان کیا جس پر ایم این اے نے اسے لائن حاضر کرادیا۔

دوسری جانب ڈی پی او سوات سلیم مروت کا کہنا تھا کہ ایم این اے مراد سعید کے والد محمد سعید خان میرے دفتر آئے اور کہا کہ پولیس اہلکار نے مجھے گالیاں دی ہیں جس پر پولیس اہلکار کو لائن حاضر کر کے انکوائری شروع کردی ہے۔

ادھر مراد سعید نے کہا کہ میرے والد نے اگر غلط کیا ہے تو میں کبھی ان کی حمایت نہیں کروں گا جب کہ میرے والد ڈی پی او کے پاس شکایت کرنے گئے تھے جو  ہر شہری کا حق ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close