خیبر پختونخواہ

خیبر ایجنسی میں نو شدت پسند ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے نو شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

یہ کارروائی پاک افغان سرحد پر کی جا رہی ہے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائی بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں بڑی مقدار میں گولہ بارود سمیت شدت پسندوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

راجگل خیبر ایجنسی کا دور افتادہ علاقہ ہے جہاں اونچے پہاڑ اور جنگلات ہیں۔

اس علاقے میں مواصلات کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے اطلاعات کے لیے مکمل انحصار آئی ایس پی آر پر ہی ہے جب کہ خیبر ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ اس طرح کی کارروائیوں کے بارے میں کم ہی اطلاعات فراہم کرتی ہے۔

اس آپریشن کے پہلے روز سکیورٹی حکام کے مطابق 14 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا لیکن کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ان کے تمام افراد محفوظ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ آپریشن کے تیسرے روز 11 شدت پسند ہلاک مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close