خیبر پختونخواہ

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا میران شاہ کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران سیکیورٹی صورتحال، استحکام کے لیے جاری آپریشنز، سماجی اور اقتصادی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

خیال رہے کہ عمران خان کا بطور وزیر اعظم شمالی وزیرستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس دورے کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close