خیبر پختونخواہ

چارسدہ،ریموٹ کنٹرول بم حملہ،9افراد زخمی

پولیس وین کو شب قدر کے علاقے سروکلئی میں نشانہ بنایا گیا۔ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چارپولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے، قریب سے گزرتی ایک مسافربس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم حملہ آورں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ریموٹ کنٹرول بم حملےمیں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والےپولیس اہلکار پولیوٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close