خیبر پختونخواہ

وفاقی حکومت سے کچھ امید نہیں وہ کسی بھی وقت گورنر راج نافذ کر سکتی ہے

 پی ٹی آئی دھرنے میں شرکت کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ حکومت میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اور وفاقی حکومت میں کشیدگی بڑھنے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں نے حکومت کو مشورہ دینا شروع کر دیا ہے کہ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے خیبرپختونخواہ میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کو تجویز پیش کر دی گئی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے یا تحریک عدم اعتماد کو لایا جائے۔ واضح رہے اس سے پہلے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں وفاقی حکومت سے کچھ امید نہیں وہ کسی بھی وقت گورنر راج نافذ کر سکتی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close