More share buttons
Share with your friends










Submit
خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی، میجر اور کیپٹن زخمی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کلین اپ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمی فوجیوں میں میجر عباس، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان شامل ہیں جب کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں  سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close