خیبر پختونخواہ

پشاور، ضلعی حکومت نے جنریٹر کے کمرشل استعمال پر ٹیکس وصولی کا فیصلہ کر لیا

پشاور: ضلعی حکومت نے جنریٹر کے کمرشل استعمال پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے جنریٹر کے استعمال پر ٹیکس وصولی بھی شروع کر دی ہے۔ پانچ کے وی کے جنریٹر پر 5 ہزار روپے جبکہ بڑے جنریٹرز پر 10 اور 15 ہزار روپے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ جنریٹر کے استعمال پر ٹیکس وصولی کے فیصلے پر تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو معمول کا کام ہے اور اب حکومت نے جنریٹر کے استعمال پر بھی ٹیکس وصولی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جنریٹر کے استعمال پر ٹیکس عائد ہونے سے تاجر برادری سمیت دکاندار بھی پریشان ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت میں پانی کے بلوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close