پنجاب

ایک دوسرے کو کرپٹ کہنے والے کاندھے ملا کر چلنے کو تیار ہیں

لاہور: ملک کی اشرفیہ نے عمران خان سے جان چھڑانے اور احتساب کا عمل روکنے کے لئے اکھٹے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ لاہور کی شریف فیملی ہو، فضل الرحمن یا اندرون سندھ کے حاکم زرداری کا ٹبر سب ایک ہی سکے کے رخ ہیں، مسرور انور کے روتے ہوئے بیان میں موجود ہیں جنھوں نے شریف ٹبر کو چور قرار دیا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ دو دنوں سے اپوزیشن میں ہل چل دیکھی جا رہی ہے، ایک دوسرے کے ساتھ پیٹ پھاڑنے کا وعدہ کرنے والے کاندھے ملا کر چلنے کے لئے تیار ہیں، یہ ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے تھے مگر پھر عمران خان آگیا، ملک کی اشرفیہ نے عمران خان سے جان چھڑانے اور احتساب کا عمل روکنے کے لئے اکھٹے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب کے لیے سب سے زیادہ کام زرداری اور شہباز شریف نے کیا، شہباز شریف نے غریب کو امیر کرنے کا فیصلہ کیا، مقصود چپڑاسی کو ڈھونڈا اور انھیں نو ہزار تنخواہ پر رکھا، نو ہزار تنخواہ کے ساتھ کروڑوں روپے اکاؤنٹ میں بھی رکھ دیے شہباز شریف کو ایک چپڑاسی کو راتوں رات کروڑ پتی بنانے پر تمغہ امتیاز ملنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی شریف فیملی ہو، فضل الرحمن یا اندرون سندھ کے حاکم زرداری کا ٹبر سب ایک ہی سکے کے رخ ہیں، مسرور انور کے روتے ہوئے بیان میں موجود ہیں جنھوں نے شریف ٹبر کو چور قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی پریشر میں آپکو این آر او نہیں دیا، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک فرد جرم ہیں، میڈیا پر بیٹھ کر غلط باتیں کرنے والے ناامید ہو چکے، محسن بیگ وزیر اعظم سے پیسے مانگنے آتے رہے، پی ایس او پہلی مرتبہ منافع دینے جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close