پنجاب

ہم پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا : ترین گروپ

لاہور: ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے عثمان بزدار کے ساتھ تحفظات کی طویل فہرست پیش کردی

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے مشروط آمادگی کا اظہار کردیا۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے، جس میں ترین گروپ اراکین کو ان کے تحفظات دور کرنے اور ان کی وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے براہ راست ملاقات کی بھی پیشکش کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی عثمان بزدار کے ساتھ تحفظات کی طویل فہرست پیش کی، اور اس کے علاوہ حلقوں کے مسائل، بیورو کریسی کے رویئے اور انتقامی کارروائیوں سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے مذاکراتی شخصیات سے ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتے، لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن کے مطابق ترین گروپ نے حلقوں کے حوالے سے بالکل حقیقی تحفظات سامنے رکھے۔ اور جب ترین گروپ کو پیشکش کی گئی کہ اگر آپ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے معاملات رکھنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا اہتمام کروا سکتے ہیں، تو ترین گروپ اراکین نے کہا کہ وزیراعلی کی تبدیلی پہلے نمبر پر مطالبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کردیا ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ کرسکتی ہے، جب کہ آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات کا امکان ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close