پنجاب

عمران نیازی سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلا رہے ہیں : وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: ڈیڑھ ماہ ہوگیا میرے پاس کوئی کابینہ نہیں ہے، حلف نہ لینے کی بیماری صدر پاکستان سے چلی اور گورنر ہاؤس میں ڈیرے لگالیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی 4 سال عوام کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے، عمران نیازی سیاست نہیں کررہے، سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلا رہے ہیں، عمران نیازی صرف افراتفری اور انتشار چاہتے ہیں، آج یہ انقلاب کے نعرے لگاتے ہیں، 4سال میں ملک کو سونامی سے تباہ کردیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ ہوگیا میرے پاس کوئی کابینہ نہیں ہے، حلف نہ لینے کی بیماری صدر پاکستان سے چلی اور گورنر ہاؤس میں ڈیرے لگالیے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کسٹوڈین آف دی ہاؤس بنے بیٹھے ہیں، کسٹوڈین آف دی ہاؤس نے وردی میں بھرتی غنڈوں سے حملہ کرایا، میں صوبے کی خدمت کے جذبے سے آگے بڑھتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا تمہیں 4 سال موقع نہیں دیا گیا، 6 مہینے تم نے عوام کو سولی پر لٹکائے رکھا، پھر تم نے ٹی وی پر کہا میری سنگین غلطی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمہاری وجہ سے روپیہ 40 فیصد گر گیا، تم نے قومی جرم کیا ہے آج انقلاب کے نعرے لگاتے ہو۔

مزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حلف نہ لینے کی بیماری صدر پاکستان سے چلی اور گورنر ہاؤس میں ڈیرے لگالیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close