More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: چوہدری شجاعت کی پنجاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کے دعووں کی تردید

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کی حمایت کے دعووں کی تردید کردی۔

ق لیگی صدر نے کہا کہ میں صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ صوبائی اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چوہدری پرویز الہٰی کو ہی ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ق لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہے، انشاء اللّٰہ وہ چوہدری پرویز الہٰی کی ہی حمایت کریں گے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا، اس طرح کی بےبنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close