پنجاب

لاہور نہیں چھوڑوں گا،ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نہیں چھوڑوں گا اور ہفتے میں 2 دن یہاں قیام کیا کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ حماد اظہرکو پنجاب میں تحریک انصاف کو منظم کرنے کی اہم ذمہ داری سونپ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یاسمین راشد بہت متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام کھڑے ہوجائیں تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا، حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close