پنجاب

تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش ، اسکول ٹیچر گرفتار

راولپنڈی :صادق آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش میں استاد گرفتار

پولیس نے مقدمہ درج کرکے جاوید نامی اسکول ٹیچر کو گرفتار کیا، طالبہ زرعی فارم کے سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔

طالبہ کے والد کے مطابق بیٹی اسکول سے واپس آئی تو بتایا کہ جاوید نامی اسکول ٹیچر واش روم میں لے کر گیا جہاں استاد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بیٹی نے زور زور سے رونا شروع کر دیا تو ماسڑ جاوید باہر نکل گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مدعی مقدمہ کا مطالبہ ہے کہ بیٹی کے ساتھ جاوید نامی ٹیچر نے سخت زیادتی کی ہے لہٰذا قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close