پنجاب

جتنی طاقت استعمال کرلیں ، نہ کپتان رکے گا، نہ اس کی ٹیم

چکوال :  رانا جی! جب کپتان نے کال دینی ہے تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔

چکوال کے بھون چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا وعدہ ہے جتنی طاقت استعمال کرلیں، نہ کپتان رکے گا، نہ اس کی ٹیم۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد حقیقی آزادی کی تحریک اپنی کامیابی کے قریب ہے، منزل بہت قریب آ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حکمران مسلط کیے گئے جو بیرونی آقاؤں کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسا پاکستان ہوگا جس کے فیصلے عوام کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close