پنجاب

پنجاب میں نیب تحقیقات کر رہی ہے، کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا: شہباز شریف

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیب کو ویلکم کہا جائے گا تاہم پنجاب میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب کئی ماہ سے صوبے میں کام کر رہی ہے ۔سندھ کے دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری دم پر پاﺅں نہیں آیا اس لئے نیب کو آزادی کیساتھ کام کرنے دیا جائے گا۔مارشل لاءمیں کروڑوں روپے کرپشن میں ڈوب گئے مگر  بتایا جائے کہ نیب نےکیا کارروائی کی۔

لاہور میں اراضی ریکارڈ کمپوٹرائز ڈ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین اداروں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دونگا ،نیب کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں مگر وہ نیب کے بارے میں کسی اور دن ثبوت کیساتھ بات کریں گے کہ نیب کیا کر رہی ہے تونیب کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن تاریخی نہیں بلکہ تاریخ ساز ہے ، غلطیاں ہوتی ہیں مگر بدنیتی پر مبنی غلطی کی گنجائش کسی کیلئے نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ نظام کو اس قدر شفاف بنائیں گے کہ حکومت چلی بھی جائے تو نظام چلتا ر پاکستان میں جتنی کرپشن پٹواری اور تحصیلدار نے کی اتنی کسی اور نے نہیں کی۔پٹواری مافیا سے نیب کی جان چھرائیں گے، پنجاب کے منصوبوں میں کرپشن ختم نہیں ہوئی مگر کرپشن کا عنصر بہت کم ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پرویز الہی کےدور میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے نام پر 90 کروڑ روپے ڈ بو دیے گئے، مفروضوں پر بات نہ کی جائے ، کرپشن ثابت ہوئی تو کام چھوڑ دونگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close