پنجاب

ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہوگئی ہے

لوگ انسولین اور پیناڈول کے لیے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں

راولپنڈی: آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا، مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سیکورٹی سے منسلک کیا ہے۔ قومی سلامتی، معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے۔ عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نہ آشنا ہے۔ لوگ انسولین اور پیناڈول کے لیے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔ ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایف بی آر میں 225 ارب روپے کی کمی ہوگئی ہے، ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس روک دیا۔ 100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی سوئی عمران خان کو لگنے والی گولیوں کی تعداد میں پھنسی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم اب پیپلزپارٹی کے ہتھے چڑھ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close