پنجاب

آئین و قانون عمران خان کےتابع نہیں ہو سکتا : حنیف عباسی

 لاہور: عمران خان نے سیاسی غلطی کی ہے اس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ گورنر الیکشن کی تاریخ کا اعلان آئین اور قانون کے مطابق کریں گے، آئین و قانون عمران خان کےتابع نہیں ہو سکتا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ استعفے آگئے اور منظور بھی ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے سیاسی غلطی کی ہے اس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے الیکشن میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز لیڈ کریں گی۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن میں امیدوار پی ڈی ایم کی طرف سے نہیں بلکہ ہم الگ الگ الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن اپنی حیثیت رکھتی ہے اور ہم ان شاء اللّٰہ کامیاب ہوں گے۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی وزارتِ عظمیٰ کی خواہش پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close