Featuredپنجاب

چند دن میں مارچ کا اعلان کرونگا ، میرا نام سن کر حکمرانوں کی کانپیں ٹانگتی ہیں

سرگودھا: عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے

عمران خان کا سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر پنجاب یونیورسٹی میں رہنماؤں کو خطاب سے نہیں روک سکتے، گورنر پنجاب سے کہتا ہوں چوروں کی باتیں نہ مانیں، میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں 3 بار خطاب کرچکا ہوں، پھر دعوت ملی، میں طلبا کی بہتری اور تربیت کی بات کرتا ہوں، اگر لیڈر یونیورسٹی نہ آئیں تو طلبا کی سیاسی تربیت کیسے ہوگی؟۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی رہنماؤں کو یونیورسٹی آکر خطاب کرنا چاہیے، یونیورسٹیاں مستقبل کے لیے رہنماؤں کی نرسریاں ہوتی ہیں، میرا نام سن کر حکمرانوں کی کانپیں ٹانگتی ہیں، شہباز شریف آپ کے سامنے آیا تو پیسے مانگنا شروع کردے گا، بلاول بھٹو کہتے کچھ اور مطلب کچھ اور ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں کانپیں ٹانگنے والا بلاول بھٹو بھی یہاں آئے، یہاں تو فضل الرحمان بھی آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو حق اور سچ کیلئے نہیں کھڑ ے ہوتے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، کفر کا نظام چل جائے گا، ظلم و نا انصافی کا نظام نہیں چل سکتا، ہمارا ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، آپ ملک کو اپنے سامنے تباہی کی طرف جاتے دیکھ رہے ہیں، آج جتنے بھی ملک خوشحال ہیں وہاں قانون کی حکمرانی ہے، مشرف نے مجھے چند دن جیل میں رکھا تو وہاں کوئی بڑا ڈاکو نظر نہیں آیا، جب میں اسمبلی میں گیا تو وہاں پاکستان کے نامور ڈاکو نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ خوشحال ملک میں رول آف لا قانون کی بالادستی ہے، نائیجیریا تیل کے ذخائر پر بیٹھا ہے سب سے زیادہ تیل وہاں ہے، شہباز شریف امریکا مانگنے گیا مجھے پیسے دے دو میں مجبور ہوں، جب ہمارا وزیر اعظم پیسے مانگتا ہے تو دنیا میں عوام کی عزت ختم ہوتی ہے، جو ملک دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں عزت نہیں ہوتی، یہ سیاست نہیں بلکہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ ہونے جارہا ہے، جب آپ پاسپورٹ لے کر باہر جاتے ہیں تو علیحدہ لائن میں کھڑا کردیتے ہیں، جو آدمی دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہے اس کی قومی غیرت ختم ہوجاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب جیل میں اور بڑے بڑے ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں، ملک کا وزیر اعظم اسے بنایا گیا جو انڈر ٹرائل تھا سزا ہونے والی تھی، ان پر 16 ارب روپے کا کیس تھا، وزیر اعظم بنادیا گیا، اسحاق ڈار نے بیان حلفی دیا شریف خاندان کیلئے پیسے چوری کرکے لندن بھیجتا تھا، اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنادیا یعنی بلے کو دودھ کی حفاظت پر بٹھادیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پر چوری کی کتابیں لکھی گئی ہیں، ریمنڈ بیکر نے کتاب لکھی کہ نواز شریف، آصف زرداری نے کتنی چوری کی، نیب انہیں پکڑنے کے بجائے آصف زرداری کے کیسز ختم کرتی جارہی ہے، ان کی 60 فیصد کیبنٹ ضمانت پر ہے، پہلے قوم اخلاقی پھر معاشی طور پر تباہ ہوتی ہے۔

لانگ مارچ سے متعلق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں مارچ کا اعلان کرنے لگا ہوں، یہ سیاست نہیں میرے ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close