پنجاب

شریف خاندان کی ہٹ دھرمی برقرار، آج بھی کوئی فرد نیب میں پیش نہ ہوا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے  ’ایون فیلڈ لندن فلیٹس‘ کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی بھی فرد پیش نہ ہوا۔ تفصیلات کے  مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب لاہور نے ایون فیلڈ لندن کے فلیٹس پرسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر، دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا۔ نیب لاہور نے 10 بجے مریم نواز، 11 بجے کیپٹن صفدر اور باقی شریف فیملی کے افراد کو انکوائری کے لیے بلایا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی بھی رکن پیش نہ ہوا۔
دو روز پہلے بھی نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کے بچوں کو طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا ۔ بعدازاں شریف خاندان کی جانب سے نیب کو نوٹس موصول ہوا کہ ابھی پاناما کیس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی جارہی ہے لہذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کے نوٹس دو روز قبل جمعے کے روز جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول کرلیے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close