پنجابکھیل و ثقافت

نٸے چیٸرمین پی سی بی کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال

لاہور: رمیز راجا چیٸرمین پی سی بی کا کرکٹ بورڈ سے اقتدار ختم ہونے والا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیٸرمین رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کا ارسال کردی گئی۔

چیٸرمین پی سی بی رمیز راجا کا کرکٹ بورڈ سے اقتدار ختم ہونے کے قریب ہے، گورننگ بورڈ ممبرز کیلٸے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گٸے ہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے جس میں رمیز راجا اور اسد علی خان کی جگہ نٸے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
دوسری جانب سمری کی باضابطہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی، جس کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close