پنجاب

نواز شریف کو چوتھی بار آپ نے وزیراعظم بنوانا ہے، مریم نواز کا کارکنوں سے خطاب

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے اور نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انہیں دلوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا۔ ماڈل ٹاون لاہو میں سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز باضابطہ طور پر این اے 120 کی انتخابی مہم میں شریک ہوئیں، جہاں تمام مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے مریم نواز کو اپنے حلقوں کے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے انہیں تمام مسائل اور تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مریم نوازنے خطاب میں کہا کہ تمام یو سیز کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ایک ایک یو سی اور ان کے چئیرمین کے ساتھ خود ملاقات کروں گی، مسلم لیگ (ن) پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انہیں دلوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا۔ حلقہ این اے 120 کا الیکشن ہر پارٹی کارکن کی جیت کا الیکشن ہے جسے ہر صورت کامیاب کرنا ہے۔ نواز شریف کو چوتھی بار بھی آپ نے وزیراعظم بنوانا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی اور انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں مریم نواز جلسوں سےخطاب بھی کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close