پنجاب

تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین نے امیدواروں کے انٹرویوز کرنے کے بعد ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

پی ٹی آئی نے پنجاب کے چاروں اضلاع میں اپیل کمیٹیاں بنا دیں، جن پر نظر ثانی اپیل دائر ہوسکے گی۔

کسی بھی نشست کے لیے دائر ہونے والی اپیل پر عمران خان غور کرنے کے بعد امیدوار کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے دو سابق وزیر اعلی عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الہیٰ، سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، سابق وزیر تیمور ملک ۔خیال کاسترو ۔فیاض الحسن چوہان اور سابق وزیر میاں اسلم اقبال ۔میاں محمود الرشید کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین عمران خان کے دستخط شدہ ٹکٹس پارٹی کے ضلعی صدور کو جاری کر دی گئے، دوپہر بارہ بجے عمران خان امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کریں گے جبکہ انہیں پی ٹی آئی کی ویب سائٹ انصاف ڈاٹ پی کے پر بھی جاری کیا جائے گا۔

ترجمان تحریک انصاف پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے مطابق ہر ضلعی صدر الیکشن کمشن کے دیے گئے وقت کے اندر اپنے ضلع کے ٹکٹ ہولڈرز کے نام بھر کر کے الیکشن کمشن کے دفتر میں جمع کروا دے گا، اس کے بعد بھرپور الیکشن مہم کا آغاز ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے صوبائی الیکشن کے لیے امیدواروں کی مکمل لسٹ آفیشل ویب سائٹ ⁦‪www.insaf.pk‬⁩ پر کل صبح اپلوڈ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کی اپیلوں کی سنوائی کے لیے 4 رکنی مفاہمتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close