پنجاب

قصور میں شقی القلب شخص نے تین بے قصور بچیوں اور بیوی کو ٹوکے مار کر قتل کرڈالا

قصور: درندہ صفت شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا۔ دل دہلا دینے والا المناک واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی بستی صابری میں پیش آیا جہاں حنیف نامی شخص نے ٹوکے کے وار کرکے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا، مقتولین میں 40 سالہ شاہدہ، 16 سالہ طیبہ، 14 سالہ لائبہ اور 8 سالہ ثمرہ شامل ہیں، چاروں خواتین کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ محلے والوں کے مطابق حنیف اور اس کے گھر والے شریف لوگ ہیں اور قتل ہونے والی شاہدہ گھر کے باہر پرچون کی دکان چلاتی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملزم حنیف کے 3 بیٹے بھی گھر میں موجود تھے جنہیں اس نے چھوڑ دیا اور اپنی بیوی سمیت 3 بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ ملزم حنیف سرکاری اسکول میں مالی ہے تاہم واقعے کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close