پنجاب

این اے 120 کا معرکہ بیگم کلثوم نواز نے مار لیا، پی ٹی آئی شکست سے دوچار

لاہور: این اے 120کے ضمنی انتخاب میں آنے والے 220 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کی امیدوار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دے کر انتخابی معرکہ سر کر لیا ہے ,بیگم کلثوم نواز کی جیت کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور نعرے بازی کی جارہی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اعتراضات الیکشن کمیشن کے خلاف تھے، یہ جنگ ختم نہیں ہوئی اور جب تک الیکشن کمیشن اپنے آپ آزاد نہیں کرتا اور سب کو برابر کا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں دے گا، تب تک ہم اس ادارے کے پیچھے پڑے رہیں گے، میں 29 ہزار ووٹوں کے لیے دوبارہ عدالت میں جاؤں گی،جبکہ اس تاریخی فتح پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے، آج مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ سب سے تھا اور اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر خالی ہونے والی اس سیٹ پر آج ملکی تاریخ کے بڑے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ نون ،تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ،ملی مسلم لیگ ،جماعت اسلامی سمیت دیگر امیدوارمیدان میں تھے ، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے 59413 ووٹ حاصل کرکے پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو 13343 ووٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے 46145 ووٹ حاصل کئے جبکہ ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ نے 4268 ووٹ اور پیپلز پارٹی کے فیصل میر 2692 ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز علاج کے سلسلہ میں ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کی اس حلقہ میں ساری انتخابی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز نے چلائی تھی ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر خالی ہونے والی اس سیٹ پر آج ملکی تاریخ کے بڑے انتخابی معرکے میں پولنگ کا وقت 5بجے ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری رہا اور جیسے جیسے مختلف پولنگ سٹیشن سے مسلسل نتائج آ تے رہے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جوش و خروش بڑھتا رہا۔

نتائج کی آمد کے بعد تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میںپہلے ہی کہہ چکی تھیں کہ وہ ہاریں یا جیتیں وہ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گی،پری پول ریگنگ پر 25 درخواست دائر کی تھیں ،اس کو نہیں چھوڑوں گی اور اگر انھوں ںے سزا نہیں دی تو پھر دوسرے فورمز ہیں جہاں سے سزا لے سکتے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 کے لوگوں نے بڑی جرات کے ساتھ میری انتخابی کیمپئن چلائی اور حکومت کی کسی دھونس میں نہیں آئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہعوام نے دو تہائی مارجن کو کم کردیا ہے،تمام صوبائی اور سرکاری محکمے ہمارے خلاف لڑ رہے تھے لیکن خواتین اور مرد کارکنوں کا شکرگزار ہیں جنھوں نے جرات سے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک 29 ہزار ووٹوں کا فیصلہ عدالت نہیں کرتی تب تک نتائج کا اعلان نہیں کرنے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close