پنجاب

پرویز الہٰی کو لاہور جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا

راولپنڈی: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈسڑکٹ جیل لاہور سے منتقل کرکے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں نظر بند کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے چوہدری پرویز الہٰی کے 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو لاہور پولیس کڑی سیکیورٹی میں ڈسڑکٹ جیل لاہور سے لیکر بدھ کی صبع سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی پہنچی جہاں پولیس نے چوہدری پرویزالہٰی کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں نظر بند کرنے کے ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری 3 ایم پی او کے تحت احکامات بھی جیل انتظامیہ کے حوالے کیے۔
سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچائے جانے پر جیل کے میڈیکل آفیسر نے چوہدری پرویز الہٰی کا میڈیکل چیک اَپ کیا اور میڈیکل کے بعد چوہدری پرویزالہٰی کی سیکیورٹی بھی یقینی بناتے ہوئے انھیں ہائی سیکیورٹی بیرک میں منتقل کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close