پنجاب

عدالت نے مریم اورنگزیب و دیگر کو انتشار انگیز گفتگو کیس میں طلب کرلیا

لاہور: عدالت نے پولیس کی ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب و دیگر کو انتشار انگیز گفتگو کیس میں طلب کرلیا۔

انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔ دوران سماعت سہیل خان ایم ڈی پی ٹی وی اور راشد بیگ پروڈیوسر پی ٹی وی کی جانب سے وکیل ذیشان غنی پیش ہوئے جب کہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی جانب سے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے پولیس کی ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close