پنجاب

نااہلی کا سب سے زیادہ لاہور کے عوام بھگت رہے ہیں

لاہور: ساڑھے تین سال سے لاہور پر 31ارب لگانے کے نام پر جھوٹ بولا جا رہا ہے

شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں لاہور کو پیرس بنانے کے اقدامات کیے۔ شہبازشریف نے لاہور کو میٹرو بس،اورنج ٹرین،بہتر پبلک ٹرانسپورٹ، پینے کا پانی فراہم کیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے دور میں آج لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ جدید کی بجائے قدیم چل رہی ہے، عثمان بزدار شہبازشریف لگ سکتے ہیں لیکن بن نہیں سکتے۔ نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نہ عقل ہے اور نہ نقل کرنی آتی ہے، عمران خان اور عثمان بزدار میں دونمبریاں کرنے کی ریس لگی ہے۔

لاہور سمیت آج پورا پنجاب کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، پنجاب کی بدقسمتی ہے جس پر عثمان بزدار جیسا ریموٹ کنٹرول وزیراعلیٰ مسلط ہوا، عثمان بزدار کی نااہلی کا سب سے زیادہ لاہور کے عوام بھگت رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے لاہور پر 31ارب لگانے کے نام پر جھوٹ بولا جا رہا ہے، لاہور کچرا کنڈی اور کھٹارا بسوں کے تحفے عثمان بزدار کے کارنامے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close