پنجاب

جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 8 ملزمان اشتہاری قرار

 لاہور: ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے میاں اسلم اقبال، جمشد چیمہ، حسان نیازی، حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے دیا، مسرت چیمہ، زبیر خان نیازی، فرخ حبیب سمیت دیگر کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے، ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close