پنجاب

عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی

عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے

 راولپنڈی:  محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جیل بھجوانے کا آرڈر چیلنج کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ درخواست مسترد کردی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جیل بھجوانے کا آرڈر چیلنج کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ 2 دن کا ریمانڈ رہا، یہ کافی تھا۔ جوڈیشل بھجوانے کا سول جج نے درست فیصلہ کیا ۔
قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ کو چیلنج کرنے کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سول جج نے جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا غلط فیصلہ کیا۔ ملزم سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے وصول کردہ 35 لاکھ روپے ریکور کرنے ہیں ۔سول جج کا جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی درخواست سماعت کے لیے منظور کی تھی۔
دوران سماعت فواد چوہدری بھی عدالت میں پیش کیے گئے جب کہ وکلا نے اپنے دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے ۔ الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لوں گا ، ہم سیاسی لوگ ہیں ۔

میرے خلاف ریڑھیاں لگوانے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یوریا بوری کھاد کا مقدمہ بھی درج کیا ہے، مقصد مجھے الیکشن سے روکنا ہے۔ الیکشن شیڈول آیا تو بھرپور انداز انتخابی مہم چلائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close