پنجاب

جو سرکاری لاڈلا بننے کی کوشش کر رہا ہے اس کو عوامی لاڈلہ بننا چاہیے : ندیم افضل چن

صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی پنجاب میں سرپرائز دے گی

لاہور: ایسی اتحادی حکومت نہیں چاہتے، جس میں اپنے کیس ختم کرالیے جائیں اور عوام خیال تک نہ ہو۔

صحافیوں سے گفتگو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سلیکشن کے بجائے صاف اور شفاف الیکشن چاہتی ہے، ہم تمام ہی سیاسی جماعتوں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو سرکاری لاڈلا بننے کی کوشش کر رہا ہے اس کو عوامی لاڈلہ بننا چاہیے، پیپلز پارٹی پہلے بھی سب پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلی تھی اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

ندیم افضل چن نے یہ بھی کہا کہ ایسی اتحادی حکومت نہیں چاہتے، جس میں اپنے کیس ختم کرالیے جائیں اور عوام خیال تک نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی پنجاب میں سرپرائز دے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close