پنجاب

مجھے وزارت عظمیٰ سے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اگر مجھے وزارت عظمیٰ سے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بے روزگارنہ ہوتا۔

حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں قائد ن لیگ نے کہا کہ یہاں آکر آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئیں، مجھے اس ضلع کے لوگوں سے بڑا پیارہے۔ میرے لئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کے نمائندے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، مجھے نہ نکالا جاتا تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا، روٹی مہنگی نہ ہوتی،ملک میں مہنگائی نام کی چیزنہ ہوتی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اس وقت جعلی مقدمات میں نہ اُلجھایا جاتا تویہ آج حال نہ ہوتا، پاکستان دنیامیں مختلف مقام حاصل کرچکا ہوتا،پاسپورٹ کی عزت ہوتی، پاکستان ایشین ٹائیگربن چکاہوتا۔

قائد ن لیگ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس مقصد کےلیے ہمارا ساتھ دیں۔

جلسے خطاب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وعدہ کیا تھا کہ نوازشریف کو واپس لاؤں گی، آج نوازشریف کوآپ کےپاس لےآئی ہوں،8 فروری کو فروری کو حافظ آباد میں شیردھاڑے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم9 مئی والے لوگ نہیں،9 مئی والوں نے ریاست پر حملہ کیا، پاکستان کواُجاڑنےکی مذموم کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28 مئی والوں نے پاکستان بنایا اور سنوارا، 28 مئی کو ایٹمی دھماکے نوازشریف نے کئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close