Featuredپنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے اعلان سے الگ ہوگئے

پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دے

گوجرانوالہ: گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لیا تو یہ گورنر کے غیر قانونی حکم کی توثیق ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے خود کو پی ٹی آئی کے اعتماد کا ووٹ دلانے کے اعلان سے علیحدہ کر لیا۔

پرویز الہٰی نے کہا اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لیا تو یہ گورنر کے غیر قانونی حکم کی توثیق ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں، آپ کو جان کے لالے پڑے ہوئے تھے، شکر کرو اللّٰہ تعالیٰ کا پی ٹی آئی والےکم از کم اپنے لیڈر عمران خان کی بات کو فالو کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں توخود ویسے ہی کر رہا ہوں جو عمران خان کہہ رہے ہیں، بزدار کی حکومت یہ کام کر لیتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے، اللّٰہ کو نا شکری پسند نہیں، بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کی حکومت سنبھل چکی ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے نالائق پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف بے نقاب ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close