پنجاب

رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دیا جائے : مریم نواز

لاہور: نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی انتظامیہ کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کر دی۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری انتظامات شروع کیے جائیں اور آٹا، گھی، دال، چینی اور دیگر اشیاء کی خریداری پر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے چند دنوں بعد ہی رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا جس کے لئے وقت کم ہے تو اس سلسلے میں صوبے بھر میں جہاں جہاں ماڈل بازار موجود یا قائم ہیں تو انہی ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا جائے اور انتظامیہ رمضان بازاروں کے حوالے سے ابھی سے اقدامات کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close