پنجاب

بھارت میں کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے ،پاکستان میں خون چوسا جاتا ہے :عمران خان

گوجرانوالہ :پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے نواز حکومت میں کسانوں کا برا حال ہوتا ہے ،بھارت اور امریکہ میں کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں کسانوں کا خون چوسا جاتا ہے جس سے کسان مزید بد حال ہو رہا ہے ۔
گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عران خان نے کہا کہ ٹیکس لگا کر بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی جس سے کسانوں کا برا حال ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب پتہ لگائیں کہ کس کی جیب میں کتنا پیسہ جا رہا ہے ،پوری قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے اور سب دیکھنا چاہتے ہیں پنجاب میں احتساب کا عمل کب شروع ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے اس لیے پیسے سے متعلق سوال اٹھانا ہمارا حق ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close