پنجاب

فرانزک ٹیسٹ میں لڑکیوں کا بون میرو نکالنے کے شواہد نہیں ملے

حافظ آباد: فرانزک ٹیسٹ میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈیوں سے گودا نکالنے کے شواہد کی جگہ خون کے نمونے ملے ہیں۔ خواتین کی ریڑھ کی ہڈیوں سے مواد نکالے جانے کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، فرانزک ذرائع کے مطابق بوتلوں میں جمع شدہ مائع سے اسپائنل فلوئڈ کے شواہد نہیں ملے بلکہ خواتین کی ہڈیوں سے نکالے گئے مواد سے خون کے نمونے ملے ہیں۔فرانزک ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم سمیت دیگر ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کے دوران کسی بھی انٹرنیشنل گروہ سے تعلق کی بھی تردید ہوگئی ہے، فرانزک اور پولی گرافک رپورٹ ڈی پی او حافظ آباد سمیت محکمہ صحت کو بھجوادی گئی ہے۔واضح رہے کہ حافظ آباد میں جہیز پیکیج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close