پنجاب

پنجاب کے لوگوں کا دل بہت بڑا ہے، پنجاب دل والوں اور صوفیا کرام کی دھرتی ہے

لاہور : پنجاب پانچ دریاؤں کی دھرتی ہے، پنجاب کے لوگوں کا دل بہت بڑا ہے، پنجاب دل والوں اور صوفیا کرام کی دھرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کلچر ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وہ کلچرل ڈے کی مناسبت سے سجائے گئے مختلف اسٹالز تک گئیں اور دستکاریوں کی مصنوعات کو دلچسپی سے دیکھا۔

 الحمرا ہال میں پنجاب کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بارڈر پار سے آئے مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پانچ دریاؤں کی دھرتی ہے، پنجاب کے لوگوں کا دل بہت بڑا ہے، پنجاب دل والوں اور صوفیا کرام کی دھرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ اپنی مادری زبان بولنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پنجابی زبان میٹھی ہے، پنجابی شاعری کا مزہ کسی اور زبان میں نہیں۔ والدین بھی اپنے بچوں کو پنجابی زبان سکھائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close