پنجاب

گجرات میں 135ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن،خیبرپختونخوا،اسلام آباد، فاٹا اورکشمیرمیں اکثر مقامات پرجبکہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، ژوب، قلات،نصیر آباد،سکھر، میر پور خاص ڈویژن اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے

۔بدھ اور جمعرات کے روزموسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے ۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب : گجرات135، سیالکوٹ (کینٹ 100، ائیرپورٹ 79)، گوجرانوالہ 99، اسلام آباد (گولڑہ 69، زیروپوائنٹ 56، بوکرہ 35، سیدپور 23)، جہلم 69، راولپنڈی(چکلالہ69، شمس آباد58)،منگلہ66، جوہرآباد 54، سرگودھا(ائیرپورٹ47، سٹی 35)، چکوال43،مری42، منڈی بہاوٰالدین40، خان پور 01۔خیبر پختونخوا:کاکول90،مالم جبہ 44، رسالپور21، چراٹ19، پٹن 18، پشاور10،سیدوشریف09،دیر، بالاکوٹ08۔فاٹا: پارہ چنار05۔کشمیر: کوٹلی77، راولاکوٹ19، گڑھی دوپٹہ05،مظفرآباد02۔بلوچستان:پنجگور10، خضدارمیں 02 ریکارڈ کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن،خیبرپختونخوا،اسلام آباد، فاٹا اورکشمیرمیں اکثر مقامات پرجبکہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، ژوب، قلات،نصیر آباد،سکھر، میر پور خاص ڈویژن اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش جبکہ سندھ مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین، نوکنڈی 46،قصور،سبی،سکھر، شہید بینظیرآباد 44 ، دادو، رحیم یار خان،نورپورتھل، بہاولنگر، لیہ، بنوں اور روہڑی43 جبکہ لاہور اور کراچی میں کم سے کم 27، اسلام آباد ، پشاور اور گلگت میں 22، کوئٹہ اور چترال 23جبکہ ہنزہ میں 17ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close