پنجاب

ذخیرہ اندوز مافیا میدان میں آ گیا ، کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کر خفیہ گوداموں میں ذخیرہ

لاہور: پنجاب میں کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبے میں سرکاری گندم کی خریداری کے معاملے پر سیاسی و کسان حلقوں اورافسر شاہی کے درمیان جاری رسہ کشی کے دوران ابہام کا فائدہ اٹھانے کے لیے ذخیرہ اندوز مافیا میدان میں آ گیا۔

ذرائع کے مطابق مافیا کی جانب سے کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کر خفیہ گوداموں میں ذخیرہ کی جا رہی ہے اور چند ماہ بعد سستی خریدی گئی گندم کومہنگے داموں فلورملز کوفروخت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں بھی اسٹاکسٹ مافیا کی وجہ ہی سے آٹا مہنگا ہوا تھا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کسان کو 3200 سے3300 روپے فی من قیمت مل رہی ہے۔ مڈل مین فلورملز کو یہ گندم 3500 سے3600 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

پنجاب میں 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 600 روپے کم ہونے کے باوجود عوام مکمل ریلیف سے محروم ہیں۔ پرچون فروش 20 کلو کے تھیلے پر200 سے300 روپے منافع کما رہے ہیں۔ لاہور میں 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 2 ہزار سے2100 روپے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close