پنجاب

رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے اپیل سماعت کیلئے منظور

لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور کر لی گئی۔ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کریگا۔ انٹرا کورٹ اپیل شہری ناصر عباس نے ایڈووکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے دائر کی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور الیکشن کمیشن پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے بارے میں بیانات دیئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر صوبائی اسمبلی کی نشست سے نا اہل کرے۔ واضح رہے پٹیشنر ناصر عباس شیرازی کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ انہیں واپڈا ٹاؤن لاہور سے رانا ثناء اللہ کے ایماء پر اغواء کر کے پنجاب پولیس کے مخصوص اہلکاروں نے نجی عقوبت خانے میں مبحوس کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close