پنجاب

ہتک عزت بل لاکر میڈیا پر پابندیاں لگانے کی سازش کی گئی ہے جسے ناکام بنائیں گے

لاہور: ملک میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں فارم 45 کا فیصلہ ہوجائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے تھے ان کے دور میں کوئی سیاسی قیدی جیل میں نہیں رہے گا اب بھی وہ قدم بڑھائیں اور جو سیاسی قیدی جیل میں ہے اسے رہا کروائیں۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت بل لاکر میڈیا پر پابندیاں لگانے کی سازش کی گئی ہے جسے ناکام بنائیں گے۔ ملک میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں فارم 45 کا فیصلہ ہوجائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ جو نئے الیکشن کی باتیں کررہے ہیں وہ سسٹم کو کنفیوژ کرنا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت آئندہ بجٹ میں سارا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے ۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے ماضی میں دیئے گئے 23 بیل آؤٹ پیکج ہماری معیشت کو تباہ وبرباد کرچکے ہیں۔ آئی ایم ایف کو امریکا چلاتا ہے اور ان کی نظریں پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں نے حالات سے مایوس ہو کر سولر پینل لینا شروع کئے۔ نیٹ میٹرنگ بھی ختم کر دی جائے گی اب لوگوں کی سرمایہ کاری پر بھی تلوار لٹک رہی ہے۔

انہوں نےمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حماس کو تسلیم کیاجائے وہ اقوام متحدہ میں رکن ہو اور دنیا حماس کے ساتھ کھڑی ہوجائے اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے سوال ہے کہ فلسطین کےلئے کیوں بات نہیں کررہے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close