پنجاب

وزیراعظم نواز شریف نے تحفظ نسواں بل پر تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے: مولانا فضل الرحمان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تحفظ نسواں بل پر تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کی دعوت پر ان سے ملاقات کی جس دوران حقوق نسواں بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تحفظات دور کرانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا ہے تاکہ وفاقی سطح پر بھی باہمی مشاورت کے ساتھ ایک جامع قانون سازی کی جا سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو علماءکرام سے مشاورت کرے گی اوربل میں ترامیم کی تجاویز اکٹھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ اس بل پر علماءکرام کے تحفظات دور کرائے جائیں گے اور اس قانون کا جو بھی نقطہ قرآن و سنت اور آئین کے خلاف ہے اس کی تصحیح کی جائے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close