پنجاب

مشرف ہشاش بشاش دبئی میں سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں،چودھری نثار کے بیانات پر ترس اور رحم آتا ہے:اعتزاز احسن

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مشرف ہشاش بشاش دبئی پہنچے۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیانات پر ترس اور رحم آتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سینٹ اجلاس میں اعتزاز احسن نے کہا کہ مشرف دبئی میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لےکر وفاقی وزرا کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ اب وزرا کے بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔ مشرف نے اپنی بیماری کا بہانہ بنایا۔خبروں میں ان کا فضائی سفر بھی مشکل بنایا گیا اورایئر ایمبولنس کا بھی کہا گیابعد میں یہ سب باتیں ہوا میں تحلیل ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہرگز نہیں کہا کہ اس کو باہر جانے دیا جائے۔ عدالت نے غیر مبہم انداز میں کہا کہ یہ حکومت کی مرضی ہے کہ ان کو جانے دے یا نہ جانے دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close