پنجاب

گلشن اقبال پارک جیسے حملے لوگوں کو اسلام سے دور کرنے کی کوشش ، پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے: عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس طرح کے حملے لوگوں کو اسلام سے دور کرنے کی کوشش ہے وقت آگیا ہے کہ پولیس کا نظام بہتر کیا جائے ۔
جناح ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام صوبوں میں برابر آپریشن کیا جائے خیبر پختونخوا حکومت کو افغانستان کے بارڈر کو بند کرنے کیلئے رینجرز کی اشد ضرورت ہے ، وفاقی حکومت کے پی کے اور پنجاب میں رینجرز دے ۔ اسلام کا نام استعمال کرکے دہشتگردی کرنا قابل مذمت ہے حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے پیچھے جانا چاہیے قانون بنانا حکومت اور عملدرآمد کرانا پولیس کا کام ہے ، پولیس کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے سب سے پہلے پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے تاکہ اہلکار بہتر طور پر بغیر کسی دباو کے کام کرسکیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close