پنجاب

وزیر ریلوے کی فیملی نے ٹرین لیٹ کرادی، ترجمان کی تردید

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی فیملی کے لاہور ریلوے سٹیشن پر تاخیر سے پہنچنے پر راولپنڈی جانے والی ٹرین مارگلہ ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر ہوگئی، جس سے مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی اخبار کے مطابق لاہور سے روزانہ شام 6 بجے راولپنڈی کیلئے روانہ ہونے والی ٹرین مارگلہ ایکسپریس سعد رفیق کی فیملی کی تاخیر سے ریلوے سٹیشن آمد کے باعث آدھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ی گئی۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک مسافر ریلوے پر رہ جانے پر اس کے ترین میں سوار خاندان کے دیگر افراد نے ایمرجنسی زنجیر کھینچ دی جس کی وجہ سے ٹرین کا ویکیوم پریشر متاثر ہوا اور ٹرین لیٹ روانہ ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close